مختلف ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ، 3 زخمی ہوگئے

 مختلف ٹریفک حادثات میں 2افراد جاں بحق ، 3 زخمی ہوگئے

کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی شہر میں مختلف ٹریفک حادثات میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 3 زخمی ہوگئے ۔

ریسکیو حکام کے مطابق ایف بی ایریا ثمن آباد کے قریب موٹر سائیکل سوار شخص جاں بحق ہوگیا۔واقعہ موٹر سائیکل سلپ ہونے کے باعث پیش آیا جاں بحق شخص 28 سالہ ماسم رضوی کی لاش کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ادھر لانڈھی زون کمپنی کے قریب مخالف سمت سے آنے والی دو تیز رفتار موٹر سائیکلیں آپس میں ٹکرا گئیں، حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار جاں بحق دوسرا زخمی ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت 26 سالہ محمد فیضان کے نام سے ہوئی۔قیوم آباد نجی یونیورسٹی کے قریب تیز رفتار کار فٹ پاتھ سے ٹکرا کر الٹ گئی، حادثے میں کار کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔ زخمی شخص کرامت کو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ ڈیفنس فیز 8 کریک کلب کے قریب تیز رفتار ڈبل کیبن گاڑی کھمبے سے ٹکرا گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...