جھگڑے میں تیزدھار آلے سے ایک شخص ہلاک
پولیس نے واقعے میں ملوث دو مبینہ ملزمان کو حراست میں لے لیا
کراچی (اسٹاف رپورٹر )محمود آباد کے علاقے جونیجو ٹاون کے قریب آپسی جھگڑے کے دوران تیز دھار آلے کے وار سے ایک شخص موقع پر جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہو گیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث دو مبینہ ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ تفصیلات کے مطابق جونیجو ٹاون میں چھری کے وار سے ایک شخص کے جاں بحق اور ایک شخص کے زخمی ہونے کا واقعہ پیش آیا، پولیس بتایا ہے کہ مقتول کی شناخت عباس اور زخمی کی زوہیب احمد کے نام سے ہوئی، مقتول اور زخمی آپس میں دوست ہیں، مقتول عباس کیٹرنگ کا کام کرتا تھا، اور زوہیب احمد ٹینکر ڈرائیور ہے ، پولیس کے مطابق مقتول اور زخمی کا محلے کے رہائشی شخص سے جھگڑا ہوا، جھگڑے کے دوران دو افراد نے مقتول اور زخمی پر تیز دھار آلے سے وار کیا، کارروائی کرتے ہوئے واقعے میں ملوث دو مبینہ ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں شاہ لطیف ٹاؤن سیکٹر 31 ڈی، پاکستان چوک کے قریب لڑائی جھگڑے کے دوران مارپیٹ سے دو افراد زخمی ہوگئے ۔ زخمیوں کی شناخت 47 سالہ محمد علی ولد بابر علی اور 34 سالہ محمد علی ولد روشن کے نام سے ہوئی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments