حیدر آباد:اندھے قتل کا معمہ حل، قاتل بیٹا گرفتار،اسلحہ برآمد
14اکتوبر کو نامعلوم ملزمان نے شمس کوگھر میں داخل ہوکر قتل کر دیا تھا،پولیس
حیدر آباد (بیورو رپورٹ) مکی شاہ پولیس کی کامیاب کارروائی، اندھے قتل کا معمہ حل، باپ کو قتل کرنے والا بیٹا گرفتار۔ پولیس کے مطابق 14 اکتوبر کو تھانہ مکی شاہ کی حدود شاہ فیصل کالونی کچا قلعہ میں 3 نامعلوم ملزمان نے شمس ولد محمد روشن دیسوالی کے گھر میں داخل ہوکر اس کے والد کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا۔ ایس ایس پی شاہزیب چاچڑ نے واقعہ کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پولیس کو واقعہ کی تحقیقات اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے تھے ۔ ایس ڈی پی او حالی روڈ ظہور احمد سومرو کی سربراہی میں ایس ایچ او انسپکٹر حق نواز بلوچ نے ٹیم کے ہمراہ اندھے قتل کے اس کیس کی تفتیش شروع کی۔ دوران تفتیش پولیس کو واقعہ کے حوالے سے مدعی کے بیان کردہ حقائق اور شواہد میں تضاد سامنے آیا، جبکہ مدعی اپنے بیان میں بھی بار بار تبدیلی کر رہا تھا۔پولیس نے شک کی بنیاد پر مقتول کے بیٹے شمس کو شامل تفتیش کرکے پوچھ گچھ کی، جس کے دوران ملزم نے اپنے والد کو قتل کرنے کا اعتراف کرلیا۔ ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے گرفتاری سے بچنے کے لیے جھوٹی کہانی گھڑ کر پولیس کو گمراہ کرنے کی کوشش کی۔ ملزم نے اعتراف کیا کہ اس کے اپنے والد کے ساتھ گھریلو تنازعات تھے ، جن کی بنا پر اس نے قتل کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments