ٹینڈرز اور بولیوں پر حکم امتناع جاری ،کے ایم سی سے جواب طلب
کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے کراچی میں سڑکوں کی تعمیر کے ٹینڈرز میں مبینہ بے ضابطگیوں کے خلاف مزید درخواستوں پر کے ایم سی سے 27 نومبر تک جواب طلب کرتے ہوئے آئندہ سماعت تک ٹینڈرز اور بولیوں پر حکم امتناع جاری کردیا،
عدالت نے ٹینڈرز اور بولیوں کی موجودہ صورتحال برقرار رکھنے اور نئی درخواستوں کو پہلے سے دائر درخواستوں کے ساتھ منسلک کرنے کی ہدایت کردی۔ درخواست گزاروں کے وکیل علی حسن ایڈووکیٹ نے مؤقف اختیار کیا کہ قانونی تقاضے پورے کرنے کے باوجود ان کی بولیاں مسترد کردی گئیں، ایک درخواست گزار کمپنی کو اسی نرخ پر ٹھیکہ دینے سے انکار کیا گیا جس نرخ پر دوسری کمپنی کو ٹھیکہ دیا گیا، مختلف تجربے اور تکنیکی صلاحیت رکھنے والی کمپنیوں کو یکساں طور پر نظرانداز کیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments