سڑک کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کا افتتاح

 سڑک کی تعمیر و بحالی کے  منصوبے کا افتتاح

کراچی (آئی این پی)میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اولمپئن اصلاح الدین روڈ سے یونیورسٹی روڈ تا نیو دھوراجی تک سڑک کی تعمیر و بحالی کے منصوبے کا افتتاح کردیا۔

 اولمپئن اصلاح الدین روڈ کی بہتری سے یونیورسٹی روڈ اور نیودھوراجی کے درمیان آمد و رفت میں سہولت میسر آئے گی۔ میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ اولمپئن اصلاح الدین روڈ اور ملحقہ رابطہ سڑکوں کی بحالی پر مجموعی طور پر 150 ملین روپے لاگت آئی ہے ۔ منصوبے کے تحت 5 ہزار رننگ فٹ طویل سڑک کی تعمیر و بحالی کی گئی۔ 40 فٹ چوڑی سڑک کی تعمیر و بحالی کے ساتھ 8 ہزار رننگ فٹ کرب بلاک بھی لگائے گئے ۔شہر کے مختلف اضلاع میں سڑکوں کی تعمیر و بحالی کے ذریعے ٹریفک کی روانی بہتر بنائی جارہی ہے اہم شاہراہوں سے اندرونی سڑکوں کا رابطہ بہتر بنانے کے لیے کام جاری ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...