انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی نے علامہ اقبال تقریری مقابلہ جیت لیا

انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی نے  علامہ اقبال تقریری مقابلہ جیت لیا

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں مجلس مباحث کے زیراہتمام کُل پاکستان علامہ محمد اقبال تقریری مقابلے اختتام پذیر ہو گئے ،

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر )ٹیم ٹرافی انفارمیشن ٹیکنا لو جی یو نیورسٹی لاہور نے حاصل کی۔ تقریب میں ڈا کٹر خو رشید الحسن رضوی اور ڈاکٹر سلطان شاہ مہمان خصوصی تھے ۔ ویٹرنری یونیورسٹی کی اروباوقار نے انگریزی تقریری مقابلوں میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بینظیر بھٹو شہید میڈل حاصل کیا،جبکہ انفارمیشن ٹیکنا لو جی یو نیو رسٹی کے نوید احمد مقابلے کے بہترین اردو مقرر قرار پائے اور انہیں ڈاکٹر مجید نظامی میڈل سے نوازا گیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں