ٹریفک پولیس لائسنس برانچ ،عملہ کے مبینہ بہانوں سے سائلین پریشان

ٹریفک پولیس لائسنس برانچ ،عملہ کے  مبینہ بہانوں سے سائلین پریشان

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ٹریفک پولیس کی لائسنس برانچ میں مبینہ مختلف حیلے بہانوں سے سائلین کو پریشان کرنے کا عمل مزید تیز ہوگیا ،نیٹ بند،صاحب سیٹ پر موجود نہیں،لنک کی سپیڈ کم جیسے بہانے روز کا معمول بن گئے۔۔۔

 جبکہ برانچ میں تعینات افسرو اہلکاروں کا ٹاؤٹوں کے ذریعے آنیوالے سائلین کیلئے کوئی بہانہ نہیں ،جبکہ ٹاؤٹوں نے واضح موقف اختیار کرلیا ہے کہ ہم ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کیلئے آنیوالے سائل کو مکمل طور پر کمپیوٹرائزڈ اشاروں سے متعلق ‘‘یاد’ ’ کروا کر لاتے ہیں، دوسری طرف لائسنس برانچ میں دوانچارج تعینات ہونے کے باوجود سائلین کو کوئی ریلیف میسر نہیں آرہا۔ بتایا گیا ہے کہ ٹریفک پولیس کی لائسنس برانچ میں ایک با رپر ٹاؤٹوں نے ‘‘سر’’ نکال کر لوٹ مار شروع کردی ہے اور برانچ میں اب دو افسران کی تعیناتی کے باوجود بھی مسائل جوں کے توں ہیں، سائلین کو مختلف بہانوں سے پریشان کرکے ‘‘نذرانہ’’ وصول کرنے کا عمل جاری ہے۔ جبکہ ٹاؤٹ مافیا کا کہنا ہے کہ ہم جس سائل سے پیسے لیتے ہیں انہیں ٹریفک قوانین یاد کروا کر بھجواتے ہیں سائلین کا کہنا ہے کہ برانچ میں سائلین کو خوار کرنے کیلئے بس دو تین باتیں ہی کی جاتی ہیں کہ ابھی ‘‘لنک آن نہیں ہورہا’نیٹ بند ہے ’ صاحب آئیں گے تو پاسورڈ لگے تو کام شروع ہوگاجیسے بہانے بنائے جاتے ہیں کہ ‘‘نذرانہ ’’ وصولی والے پروٹوکول والے سائلین کیلئے کوئی بہانہ نہیں ہے رابطہ کرنے پر انچارج لائسنس برانچ کا کہنا ہے کہ میں تو ابھی نیا آیا ہو جو کچھ بھی ہورہا ہے وہ پہلی شفٹ والے افسر کو معلوم ہوگا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں