زہریلی شراب کی سپلا ئی کرنے والا ملزم گرفتار

 زہریلی شراب کی سپلا ئی  کرنے والا ملزم گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر )قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے کرسمس اور نیو ایئر پر زہریلی شراب کی سپلا ئی کرنے والا شراب فروش گرفتار کر لیا۔۔

 ترجمان کے مطابق قائد اعظم انڈسٹریل اسٹیٹ پولیس نے خفیہ کارروائی کے دوران ندیم مسیح نامی شراب فروش کو گرفتار کر کے ملزم سے 100 لیٹر سے زائد زیریلی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سابقہ ریکارڈ یافتہ اور متعدد بار جیل کی ہوا کھا چکا ہے ، دوران تفتیش ملزم نے مختلف علاقوں میں نو جوان نسل کو شراب سپلا ئی کرنے کا اعتراف کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں