منشیات فروش کے قبضہ سے 40لیٹر دیسی شراب برآمد
مصطفی آباد (نامہ نگار )پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش کے قبضہ سے 40لیٹر دیسی شراب برآمد کرلی ،پولیس کو اطلاع ملی کہ نہر پل سرہالی کلاں کے قریب ادریس نامی شخص رکشے میں شراب لے کر آرہا ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس نے ناکہ بندی کرکے رکشہ کو روک لیا اور تلاشی کے دوران 40لیٹر شراب کی کینی برآمدہوئی ،پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ۔