قائداعظم کے یوم ولادت پر ایوان اقبال میں تقریب

قائداعظم کے یوم ولادت  پر ایوان اقبال میں تقریب

لاہور(خبر نگار)بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح کے یومِ ولادت کی مناسبت سے ایوانِ اقبال میں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں قائد اعظم کی 150ویں یومِ ولادت کا خصوصی کیک کاٹا گیا، جبکہ شرکا نے بابائے قوم کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔تقریب کے مہمانِ خصوصی بریگیڈیئر( ر) وحید الزماں طارق تھے ۔ اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ایوانِ اقبال  انجم، ریزیڈنٹ انجینئر عمران سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں