رامیش اروڑہ کا قوم کوکرسمس اوریوم قائد پر تہنیتی پیغام
لاہور (خبر نگار )صوبائی وزیر اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑہ نے 25 دسمبر کے موقع پر مسیحی برادری کو کرسمس اور پوری قوم کو یومِ قائداعظمؒ کی دلی مبارکباد پیش کی ہے ۔
اپنے پیغام میں صوبائی وزیر نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناحؒ نے اقلیتوں کو مکمل مذہبی آزادی اور مساوی حقوق کی آئینی ضمانت دی۔ انہوں نے کہا کہ بانیٔ پاکستان کا وژن ایک ایسے ملک کا تھا جہاں تمام شہری بلا امتیاز مذہب امن، احترام اور برابری کے ساتھ زندگی گزار سکیں۔