چرچز میں آنیوالے شہریوں کیلئے خصوصی ٹریفک پلان

چرچز میں آنیوالے شہریوں  کیلئے خصوصی ٹریفک پلان

لاہور(کرائم رپورٹر)ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب وقاص نذیرکے مطابق صوبہ بھر میں چرچز، عبادت گاہوں، پارکوں اور تفریحی مقامات کے باہر ٹریفک کے مؤثر اور منظم انتظامات کیے گئے ہیں۔

چرچز میں آنے والے مسیحی شہریوں کی سہولت کے لیے خصوصی ٹریفک پلان نافذ کر دیا گیا ہے جبکہ سکیورٹی اور ٹریفک کے نظام کو ہائی الرٹ رکھنے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔قائد اعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر صوبہ بھر میں 9 ہزار سے زائد ٹریفک افسران و اہلکاران ڈیوٹی پر مامور ہوں گے ۔ رونگ پارکنگ کے خاتمے کیلئے لفٹرز چرچز اور تفریحی مقامات کے باہر موجود رہینگے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں