ایوانِ اوقاف میں کرسمس ڈے منایاگیا،بونس کااعلان

 ایوانِ اوقاف میں کرسمس ڈے منایاگیا،بونس کااعلان

سیکرٹری اوقاف نے مسیحی ملازمین کے ساتھ کرسمس کا کیک کاٹا

لاہور (آن لائن) سیکرٹری /چیف ایڈ منسٹریٹر اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ کی زیر صدارت ایوانِ اوقاف لاہور میں کرسمس ڈے کے سلسلے میں مسیحی برادری کے اعزاز میں خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا اورکرسمس کی مبارکباد دی گئی۔اس موقع پرسیکرٹری اوقاف پنجاب ڈاکٹر احسان بھٹہ نے مسیحی ملازمین کے ساتھ کرسمس کا کیک کا ٹا اوراوقاف مسیحی اہلکاران کوخصوصی بونس دینے کااعلان کیا۔انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت مذہبی رواداری پر پختہ یقین رکھتی ہے ۔ مسیحی ملازمین کی فلاح و بہبود حکومت پنجاب کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے ۔مذاہبِ عالم امن،محبت اوربھائی چارے کے امین ہیں۔دوسروں کے مذہبی عقائد وروایات کے احترام سے ہی پائیدار امن قائم ہوسکتا ہے ۔موجودہ حکومت غیر مسلم شہریوں کے حقوق کی پاسبان ہے ۔ قائد اعظم کے فرمودات اقلیتوں کے حقوق کی ضمانت فراہم کرتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر مسیحی اہلکاران نے کرسمس کا کیک کاٹنے اورکرسمس بونس ملنے پر محکمہ اوقاف حکومت پنجاب کا شکریہ بھی اداکیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں