قائدِاعظم کی تعلیمات ہمارے لیے مشعل راہ :سی ای او لیسکو

قائدِاعظم کی تعلیمات ہمارے  لیے مشعل راہ :سی ای او لیسکو

لاہور(اے پی پی)چیف ایگزیکٹو آفیسر لیسکو انجینئر محمد رمضان بٹ نے بابائے قوم کو شاندار خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ قائدِاعظم برصغیر کے عظیم رہنما، مدبر سیاستدان اور اصولوں کے علمبردار تھے جنہوں نے اپنی بے مثال قیادت، عزمِ صمیم اور آئینی جدوجہد کے ذریعے ایک آزاد وطن پاکستان کا خواب حقیقت میں بدلا۔

 قائد اعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ قائد اعظم نے ایک ایسے ملک کی بنیاد رکھی جہاں مذہبی آزادی، مساوی حقوق، قانون کی بالادستی اور برداشت کو بنیادی اقدار کی حیثیت حاصل ہو۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں