کرسمس پر چڑیا گھر مسیحی برادری کا مرکز بنا رہا

کرسمس پر چڑیا گھر مسیحی  برادری کا مرکز بنا رہا

لاہور(آن لائن)کرسمس کے موقع پر لاہور چڑیا گھر مسیحی برادری کیلئے خوشیوں کا مرکز بن گیا۔

تہوار کے باعث چڑیا گھر میں بچوں کے چہرے خوشی سے کھل اٹھے اور ہر طرف کرسمس کی خوشیاں بکھری نظر آئیں۔کرسمس کے موقع پر گرجا گھروں کیساتھ تفریحی مقامات پر بھی غیر معمولی رش دیکھنے میں آیا۔، جبکہ لاہور چڑیا گھر میں مسیحی برادری کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں