قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ برصغیر کی تاریخ کی وہ عظیم شخصیت :مسلم لیگ کونسل
لاہور(سیاسی نمائندہ) بیسک ڈیموکریٹک الائنس و مسلم لیگ کونسل کے زیر اہتمام بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو خراج عقیدت پیش کرنے لئے ‘یوم قائد اعظم’’ کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب سے بی ڈی اے کے سیکرٹری جنرل شوکت سمیت دیگر رہنماؤں نے بھی خطاب کیا اور بانی پاکستان کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اختر عباس نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائدِ اعظم محمد علی جناحؒ برصغیر کی تاریخ کی وہ عظیم شخصیت ہیں جنہوں نے ایک آزاد مسلم ریاست، پاکستان، کے قیام کی جدوجہد کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔