اقبال اور جناح کے پاکستان کو بچانے کی ضرورت:سنی تحریک

اقبال اور جناح کے پاکستان کو  بچانے کی ضرورت:سنی تحریک

لاہور (سیاسی نمائندہ) پاکستان سنی تحریک وسطی پنجاب کے صدرسردار محمد طاہر ڈوگر نے کہا ہے کہ بانیٔ پاکستان قائداعظم محمد علی جناحؒ کا یومِ پیدائش محض ایک رسمی دن کے طور پر نہیں بلکہ عزمِ مصمم اور تجدیدِ عہد کے طور پر منایا جانا چاہیے ۔

 یومِ قائداعظم ہم سے تقاضا کرتا ہے کہ ہم ملک کو استحکام، خوشحالی اور ترقی کی راہ پر گامزن کریں،پاکستان میں روزگار، انصاف، امن اور محبت کے فروغ کے لیے عملی اقدامات ناگزیر ہیں۔ ہمیں اقبال اور جناح کے پاکستان کو بچانے اور آگے بڑھانے کی اشد ضرورت ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں