وزیرقانو ن رانا اقبال نے نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا

وزیرقانو ن رانا اقبال نے نواز  شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا

پھول نگر (نامہ نگار)وزیر قانو ن پنجاب رانا محمد اقبال خاں نے اپنے پبلک سیکرٹریٹ پھولنگر میں مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور دراز ی عمر کیلئے خصوصی دعا کی۔

 اس موقع پر عمائدین علاقہ مسلم لیگ ن کے کارکنوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ وزیر قانون پنجاب نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ترقی میاں نواز شریف کی دور اندیشی اور ویژن کا نتیجہ ہے جس کا سلسلہ ماضی میں کچھ سال منقطع رہنے کے بعد پھر سے شروع ہو چکا ہے ،وہ دن دور نہیں جب پاکستان دنیا کی ترقی یافتہ اقوام کے شانہ بشانہ اپنی اگلی منازل طے کریگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں