4 محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کااعلان
انرجی ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ الیکٹرک انسپکٹر کیلئے امیدوار کامیاب قرار
لاہور(خبر نگار)پنجاب پبلک سروس کمیشن نے حکومتِ پنجاب کے 4 مختلف محکموں کی اسامیوں کے تحریری اور حتمی نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ ان محکموں میں انرجی ڈیپارٹمنٹ، سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ، فنانس ڈیپارٹمنٹ اور چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو شامل ہیں۔ ترجمان پنجاب پبلک سروس کمیشن کے مطابق انرجی ڈیپارٹمنٹ میں اسسٹنٹ الیکٹرک انسپکٹر کی 7 اسامیوں کے لیے امیدوار حتمی طور پر کامیاب قرار پائے ہیں۔سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ میں ایسوسی ایٹ پروفیسر آرتھوپیڈک سرجری کی 4 اسامیوں کے لیے امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ خواتین کوٹہ کی ایک اسامی موزوں امیدوار کی عدم دستیابی کے باعث اوپن میرٹ میں تبدیل کی گئی۔اسی محکمے میں سینئر رجسٹرار آرتھوپیڈک سرجری کی 8 اسامیوں پر امیدوار حتمی طور پر کامیاب ہوئے ہیں جبکہ اقلیتی اور خصوصی افراد کے کوٹے کی 4 اسامیاں موزوں امیدواروں کی عدم دستیابی کے باعث خالی رہیں۔