سرکاری کالجز میں رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیاں

سرکاری کالجز میں رہائش گاہوں  کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیاں

لاہور(خبر نگار) پنجاب کے سرکاری کالجز میں رہائشی عمارتوں کی الاٹمنٹ میں بے ضابطگیاں سامنے آنے کے بعد الاٹمنٹ طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی ۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پرنسپل سے رہائشی عمارتوں کی الاٹمنٹ کا اختیار واپس لے لیا،صوبے بھر کے تمام ڈائریکٹر کالجز سے رہائش گاہوں کا ریکارڈ طلب کرلیا ۔اس وقت کالجز میں کتنی رہائش گاہیں ہیں؟کتنی رہائش گاہیں الاٹ ہیں ؟جن افسران نے رہائش گاہیں الاٹ کرا رکھی ہیں ،انکی سیلری سلپ بھی دی جائے ۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ سیلری سلپ سے ہاؤس رینٹ کٹوتی کو بھی چیک کیا جائیگا ۔ رہائش گاہوں کی الاٹمنٹ کا اختیار ڈی پی آئی کو دیدیا گیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ الاٹمنٹ میں بے ضابطگیوں کی شکایات ڈیپاٹمنٹ کو موصول ہوئی تھیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں