دفتر آئی جی جیل خانہ جات میں کرسمس کا کیک کاٹا گیا
لاہور (کرائم رپورٹر)دفتر انسپکٹر جنرل جیل خانہ جات پنجاب میں مسیحی اسیران اور مسیحی جیل ملازمین کی خوشیوں میں شرکت کے لیے کرسمس کی مناسبت سے کیک کٹنگ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر نے خصوصی شرکت کی اور مسیحی ملازمین کے ہمراہ کرسمس کا کیک کاٹا،اس موقع پر ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز میاں سالک جلال اور ڈی آئی جی سرگودھا ریجن سعید اللہ گوندل بھی موجود تھے ۔ آئی جی نے مسیحی اسیران اور مسیحی ملازمین کو کرسمس کی مبارکباد دی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات پنجاب میاں فاروق نذیر کا کہنا تھا کہ محکمہ جیل خانہ جات پنجاب کے تمام ملازمین ایک خاندان کی مانند ہیں۔