خودکشی کیس ‘لڑکی پسند کی شادی نہ ہونے پردلبرداشتہ تھی

 خودکشی کیس ‘لڑکی پسند کی شادی نہ ہونے پردلبرداشتہ تھی

گھروالے محبت کی شادی سے راضی نہ تھے ، پڑھائی جاری رکھنے پر زورطالبہ کا 2سال سے احمد لڑکے سے رابطہ ،آخری کال بھی اسی کی آئی تھی

لاہور (مد ثر حسین سے )نجی یونیورسٹی کی طالبہ  اپنے آبائی علاقے نارنگ منڈی میں احمد نامی لڑکے کو پسند کرتی تھی ۔لڑکی دو سال سے لڑکے سے رابطے میں تھی اور اسی لڑکے سے شادی کرنا چاہتی تھی۔گھر والے لڑکی کی شادی سے راضی نہیں تھے ۔وہ اس کو پڑھائی جاری رکھنے پر زور دے رہے تھے ۔پسند کی شادی نہ ہونے سے دلبراشتہ ہو کر طالبہ نے خود کشی کی کوشش کی۔طالبہ کی آخری کال بھی اسی لڑکے کی تھی ۔آخری کال کے بعد لڑکے کا نمبر بھی طالبہ نے ڈیلیٹ کر دیا تھا،لڑکی کے اہلخانہ نے پولیس کواپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے ۔ پولیس کے مطابق لڑکی کا ہسپتال میں علاج جاری ہے ۔تاحال طالبہ ہوش میں نہیں آئی ہے ۔دریں اثناچیئرمین میڈیکل بورڈ نے میڈیکل رپورٹ پرنسپل پروفیسر فاروق افضل کو پیش کر دی۔مریضہ کی حالت بدستور تشویشناک ،تاہم وائٹلز مستحکم ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں