گورنر سلیم حید ر کی کھوکھر پیلس آمد مرحوم عرفان شفیع کے انتقال پر تعزیت
لاہور ( سپیشل رپورٹر)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان گزشتہ روز ممبر صوبائی اسمبلی مرحوم عرفان شفیع کھوکھر کی رہائش گاہ کھوکھر پیلس گئے ۔۔۔
گورنر نے مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی اور بلند درجات کے لئے دعا کی۔ انہوں نے کہا کہ عرفان شفیع کھوکھر کے اچانک انتقال پر پیدا ہونے والے خلا کو پر کرنا مشکل ہے ۔اس موقع پرصوبائی وزیر کھیل فیصل ایوب کھوکھر اور مسلم لیگ ن لاہور کے صدر سیف الملوک کھوکھر بھی موجود تھے ۔