5لاکھ کا بوگس چیک دینے پر مقدمہ
مصطفی آباد (نامہ نگار) امریکی شہری کو 5 لاکھ کا بوگس چیک دینے پرمقدمہ درج کرلیا گیا۔
کوٹ لکھپت میں عارضی رہائش پذیر ندیم نے مقامی شہری احسن کو کاروبار کیلئے 5 لاکھ ر اُدھار دیئے ،جسکے عوض اُس نے نجی بینک کا چیک دے دیا جوکیش نہ ہوسکا۔ پولیس نے تفتیش شروع کردی۔