نان فارمل سکولز میں تعطیلات 17 جنوری تک بڑھا دی گئیں
لاہور(خبر نگار)سرد موسم کے پیشِ نظر محکمہ لٹریسی اینڈ نان فارمل ایجوکیشن نے صوبے بھر کے تمام نان فارمل ایجوکیشن سکولوں میں موسمِ سرما کی ۔۔۔
تعطیلات میں توسیع کر دی ۔ محکمہ کے مطابق تعطیلات 17 جنوری تک بڑھا دی گئی ہیں،تدریسی سرگرمیاں 19 جنوری سے دوبارہ شروع ہونگی تاہم تعطیلات کے دوران فیلڈ سٹاف اپنی ذمہ داریاں انجام دیتا رہے گا۔ اور جاری پروگرامز کی مانیٹرنگ ہوتی رہے گی۔