نارنگ منڈی: سیلاب سے تباہ ڈیک پل اور سڑک کیلئے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ

 نارنگ منڈی: سیلاب سے تباہ ڈیک پل  اور سڑک کیلئے فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ

شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) جماعت اسلامی ضلع شیخوپورہ کے امیر چودھری زاہد عمران کوروٹانہ اور چودھری فرحان شوکت ہنجرا نے ۔۔۔

حکومتِ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ضلع شیخوپورہ کے علاقے نارنگ منڈی میں سیلاب 2025 کی تباہ کاری کے باعث بی آر بی نہر سے کجلہ بریار روڈ اور دیگر دیہات کو جانے والی رابطہ سڑک کے درمیان واقع ڈیک پل کے دونوں اطراف بہہ جانے والی اپروچز کی فوری تعمیر کے لیے جلد از جلد فنڈز جاری کرے ۔ سڑک اور پل کی عدم بحالی کے باعث مقامی آبادی کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں