شیخوپورہ: لوہڑی کے موقع پر پنجابی ثقافتی میلے کا انعقاد
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) شیخوپورہ میں لوہڑی کے تہوار کے سلسلے میں ڈیرہ احمد نواز سرور ایڈووکیٹ پر۔۔۔
لوہڑی میلہ منعقد کیا گیا، میلے کی صدارت امیدوار جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن آمنہ شہادت بھٹی ایڈووکیٹ، پنجابی سیوک الیاس گھمن اور اعظم چوہان نے کی۔ اس موقع پر پنجابی زبان کی ترویج کے لیے قائم کی گئی تنظیم ‘‘پنجابی چونترے ’’ کی مرکزی باڈی کے عہدیداران کے ناموں کا بھی اعلان کیا گیا۔