جشن انور مسعود مشاعرہ ،ادبی خدمات پر خراجِ تحسین پیش
لاہو(سٹاف رپورٹر)مجلس ترقی ادب، حکومت پنجاب اور محکمہ اطلاعات و ثقافت کے زیرِاہتمام معروف شاعر انور مسعود کی 90ویں سالگرہ پر الحمرا ہال میں جشن انور مسعود مشاعرہ ہوا۔ صدارت نامور شاعر افتخار عارف اور انور مسعود نے کی۔۔۔
مہمانِ خصوصی ڈاکٹر خورشید قصوری تھے ۔اصغر ندیم سید، ڈاکٹرصغریٰ صدف، ڈاکٹر خورشید رضوی، عطاالحق قاسمی، اظہارالحق، یاسمین حمید، ڈاکٹر انعام الحق جاوید، قمر رضا شہزاد، حماد غزنوی، سعود عثمانی، شوکت فہمی، خالد شہزاد، شاہد ذکی، صائمہ آفتاب ودیگرشرکا نے انور مسعود کی ادبی خدمات پر خراجِ تحسین پیش کرتے کہا کہ انہوں نے اپنی شاعری سے اردو ادب میں منفرد مقام حاصل کیا۔ نظامت کے فرائض سمیرا لطیف، پاشا عباس اور تابش نے انجام دیئے ۔