اٹاری دربار:گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 6افراد زخمی
لاہور(کرائم رپورٹر)نشتر کالونی کے علاقے میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے 6افراد زخمی ہو گئے ۔اٹاری دربار کے ۔۔۔
قریب گھر میں گیس لیکج پر ہیٹر جلانے سے زوردار دھماکے سے آگ بھڑک اٹھی جس سے 43 سالہ رانی ، 22 سالہ بلال یونس، 2 سالہ فضہ یونس، 19 سالہ کوکب یونس، 5سالہ حیدر یونس اور 60 سالہ یونس جھلس کر زخمی ہو گئے ۔ اطلاع پر ریسکیو ٹیموں نے امدادی کارروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کو جنرل ہسپتال منتقل کر دیا۔