اسلحہ کی نمائش اورہوائی فائرنگ پر 8 ملزم دھر لئے گئے

اسلحہ کی نمائش اورہوائی  فائرنگ پر 8 ملزم دھر لئے گئے

لاہور (کرائم رپورٹر)ڈولفن اسکواڈ نے شہر کے مختلف علاقوں سے اسلحہ کی نمائش و ہوائی فائرنگ کرنے والے 8 ملزم گرفتار کر لئے ۔۔۔۔

 ایس پی ڈولفن اختر نواز کے مطابق لاہور کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لیے ٹارگٹڈ کارروائیاں جاری ہیں گزشتہ روزڈولفن سکواڈ نے فیکٹری ایریا، شاہدرہ،اسلام پورہ،شفیق آباد و دیگر جگہوں پر کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ریکارڈ یافتہ ملزم اسد، احمد، سجاد،عدنان وغیرہ کو گرفتار کر کے 5پستول، 2رائفلیں، گولیاں و میگزینز برآمد کر کے اسلحہ سمیت متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں