روحانی رہنما واصف علی واصفؒ کاعرس شروع
لاہور (سٹا ف رپورٹر)معروف روحانی رہنما و صوفی دانشور حضرت واصف علی واصف ؒکا 34 واں سالانہ عرس مزار شریف پر ۔۔۔
رسم چادر پوشی کے ساتھ شروع ہو گیا۔سابق صوبائی وزیر سردار نصراللہ خان دریشک ودیگر نے چادرپوشی کی ۔اس موقع پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا گیا۔عرس کے دوسرے روز آج سہ پہر الحمرا ہال نمبر 1 میں سیمینار ہوگا، صدارت خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ کرینگے ۔ صاحبزادہ حامد سعید کاظمی ،صاحبزادہ عاصم مہاروی، ڈاکٹر صغریٰ صدف،ڈاکٹر صاحبزادہ شاہیر الٰہی،جان کاشمیری،نیاز ملک اور وسیم اللہ شاہین اظہار خیال کرینگے ۔ رات کو محفل سماع بھی ہوگی۔