پتنگ فروشوں کی رجسٹریشن جاری ،340درخواستیں منظور
لاہور میں بسنت کیلئے پتنگ اور ڈور فروخت کی اجازت یکم فروری سے ہو گی
لاہور (اپنے سٹی رپورٹر سے )لاہور میں بسنت کا معاملہ ، پتنگ سازوں اور فروخت کنندگان کیلئے ای بز ایپ کے ذریعے ڈیجیٹل رجسٹریشن جاری ،فروخت کنندگان کی موصول ہونیوالی 530 درخواستوں میں سے 340منظور ہو گئیں۔161 کی جانچ پڑتال جاری ،29 فروخت کنندگان کی درخواستیں منسوخ کر دی گئیں۔مینوفیکچررز کی 328 درخواستوں میں سے 218 منظور ،90 پر جانچ پڑتال جاری ۔ایس او پیز پر پورا نہ اترنے والی 19 مینوفیکچررز کی درخواستویں رد کی گئیں ،تاجروں کی 124 درخواستیں موصول، 87 منظور ،کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی 11 درخواستیں موصول، 5 منظور، 3 کو رد کر دیا گیا ۔تاجروں کی 30 اور کائٹ فلائنگ ایسوسی ایشن کی 3درخواستوں پر انسپکشن جاری ہے جبکہ رجسٹرڈ کاروبار کرنیوالوں کو 30دسمبر سے قانونی ذرائع سے کام کرنے کی اجازت ہے ۔پتنگ اور ڈور فروخت کی اجازت یکم فروری سے ہو گی جبکہ پتنگ بازی صرف 6 تا 8 فروری کی مقررہ تاریخوں میں کی جاسکے گی ،مینوفیکچررز رجسٹریشن سرٹیفکیٹ کاروباری مراکز پر نمایاں جگہ پر آویزاں کرنا ہوگا۔