شدید دھند کے باعث ٹرینیں گھنٹوں لیٹ،مسافرخوار

شدید دھند کے باعث ٹرینیں گھنٹوں لیٹ،مسافرخوار

دھند میں ٹرین آپریشنز بہتر بنانے کیلئے ریلوے کے پاس جدید سسٹم ہی نہیں

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے )میدانی علاقوں میں شدید دھند کے باعث ٹرین شیڈول بری طرح متاثر، ریلوے انتظامیہ مسافروں کو بروقت منزل مقصود تک پہنچانے میں ناکام، کراچی اور کوئٹہ سمیت مختلف شہروں سے آنے والی ٹرینیں گھنٹوں لیٹ، میدانی علاقوں میں شدید دھند نے ریلوے کا نظام بری طرح متاثر کردیا۔ذرائع کے مطابق دھند میں ٹرین آپریشن بہتر بنانے کیلئے ریلوے کے پاس جدید سسٹم ہی موجود نہیں، ریلوے کے متعدد لوکو موٹیوز پر فوگ لائٹس سسٹم موجود نہیں،جدید ٹرین ڈرائیور اسسٹنٹ سسٹم بھی فعال نہ ہوسکا،خستہ حال ٹریک کے باعث ٹرینوں کی رفتار بھی کم،جدید ٹیکنالوجی کا استعمال نہ ہونے سے دھند کے دوران ڈرائیور کیلئے ٹرین چلانا مشکل ہوگیا، دھند میں سگنل نظر نہ آنے سے مشکلات کا سامنا ہوتا ہے ، کراچی سے آنے والی پاکستان ایکسپریس 10 گھنٹے ملت ایکسپریس 9 گھنٹے 30 منٹ علامہ اقبال ایکسپریس 8 گھنٹے 50 منٹ پاک بزنس ایکسپریس 8 گھنٹے 30 منٹ قراقرم ایکسپریس 8 گھنٹے تیز گام ایکسپریس 7 گھنٹے 55 منٹ رحمان بابا ایکسپریس 6 گھنٹے 10 منٹ کراچی ایکسپریس 5 گھنٹے 55 منٹ فرید ایکسپریس 5 گھنٹے 40 منٹ جعفر ایکسپریس 5 گھنٹے 20 منٹ اور عوام ایکسپریس 4 گھنٹے 35 منٹ ،خیبر میل 4 گھنٹے 25 منٹ گرین لائن ایکسپریس 3 گھنٹے 30 منٹ لی ہوئی، ٹرینیں لیٹ ہونے سے مسافروں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں