شیخوپورہ:فیکٹری میں گیس سلنڈر دھماکا،6مزدور جھلس گئے
شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)لاہور روڈ دوساکو چوک کے قریب موٹر سائیکل پارٹس بنانے والی فیکٹری میں گیس سلنڈر دھماکے سے پھٹ گیا جس سے 6مزدور جھلس گئے زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے شاہدرہ ہسپتال لایا گیا۔
مگر وہاں برن یونٹ نہ ہونے کے باعث انہیں لاہور میوہسپتال ریفر کر دیاگیا، واقعہ پر وزیراعلیٰ پنجاب نے سخت نوٹس لیا جس پر صوبائی وزیرلیبر محمد منشاء اﷲبٹ ،ڈی جی لیبر سیدہ کلثوم حئی نے فیکٹری کا وزٹ کیا اور نجی فیکٹری کے مالک صدیق کیخلاف فوری مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا ، صوبائی وزیر نے زخمیوں بابر ،صدیق ،یاسین ،اعجاز ،کلاس اور ساجد کو بہتر طبی امداد فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔