ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، لاکھوں کا مال برآمد

ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت  گرفتار، لاکھوں کا مال برآمد

پتوکی (تحصیل رپورٹر) ڈکیت گینگ کا سرغنہ ساتھی سمیت گرفتار، تھانہ سرائے مغل پولیس نے راہزنی اور موٹرسائیکل چھیننے کی وارداتوں میں ملوث قربان عرف قربانی گینگ کے 2 ارکان گرفتار کرکے ملزموں کے قبضہ سے شہریوں سے چھینی گئی نقدی ایک لاکھ روپے اور 2 موٹر سائیکل برآمد کرلئے ۔

ملزموں نے دوران تفتیش سرائے مغل اور گردونواح میں 8 سے زائد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں