اوپن یونیورسٹی :اسنادوڈگریوں کے اجرا کانظام ڈیجیٹلائز
لاہور (این این آئی) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے اسنادوڈگریوں کے اجرا کانظام ڈیجیٹلائز کر دیا، خزاں 2024کے بعد داخل ہونے والے طلبا کوڈگریاں خود کار طور پر جاری ہوں گی۔
اسناد اور سرٹیفکیٹ کے لیے الگ درخواست دینے کی ضرورت ختم ہوگئی ۔نئے ڈیجیٹل نظام سے ڈگریوں کے اجرا کاعمل تیز، آسان اورشفاف ہو گا۔