پنجاب سیف سٹیزاتھارٹی کا جدیدڈرون مانیٹرنگ سسٹم متعارف
لاہور( این این آئی)پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی نے جدید ڈرون مانیٹرنگ سسٹم متعارف کروا کر عوامی تحفظ اور ٹریفک نظم و ضبط کے لیے ایک مؤثر قدم اٹھا لیا ہے ۔
ڈرون ٹیکنالوجی کے ذریعے 24/7 سرویلنس کی جاتی ہے جس سے جرائم اور ٹریفک مسائل کی بروقت نشاندہی ممکن ہوئی ہے ۔ سیف سٹی ڈرون سرویلنس کے دوران ضلعی انتظامیہ اور فیلڈ پولیس کے تعاون سے فوری اور مؤثر کارروائیاں کی جاتی ہیں۔لاہور میں ڈرون سرویلنس کے دوران پتنگ بازی کے واقعات کی نشاندہی کی گئی جبکہ رائیونڈ سٹی ریلوے سٹیشن کے قریب کوڑا جلانے اور فضائی آلودگی پھیلانے والے عناصر کی بھی شناخت ہوئی۔