اپنی چھت اپنا گھر :اب تک 64 ہزار گھروں کی تعمیر مکمل

اپنی چھت اپنا گھر :اب تک 64 ہزار گھروں کی تعمیر مکمل

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )وزیر اعلیٰ پنجاب اپنی چھت اپنا گھر پروگرام ، اب تک 64 ہزار سے زائد گھروں کی تعمیر مکمل کی جا چکی ہے۔

اب تک اپنی چھت اپنا گھر کے تحت پہلی قسط میں 1 لاکھ 21 ہزار 480 قرضے جاری، 21 ہزار 390 خاندانوں کو جلد دوسری قسط کا اجراکر دیا جائے گا، 18 ہزار 240 نئے منظور شدہ قرضہ جات، جلد جاری کر دیے جائیں گے۔ ، اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کے تحت 5 ارب 53 کروڑ روپے کی ریکوری مکمل کر لی گئی۔ ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے کہا کہ شہر و دیہاتی علاقوں میں گھروں کی تعمیر جاری ہے ۔

 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں