سینئر سکیل سٹینو گرافرز اور سپرنٹنڈنٹس کی اگلے عہدوں پر ترقی
لاہور (آن لائن) انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کی ہدایت پر پنجاب پولیس میں پروموشنز کا سلسلہ رواں سال بھی جاری ہے ۔
ایڈیشنل آئی جی پنجاب عمران ارشد کی زیرِ صدارت پروموشن بورڈ کا اجلاس سنٹرل پولیس آفس میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ٹو کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک، اے آئی جی ایڈمن اینڈ سکیورٹی اسد اعجاز ملہی، رجسٹرار حمیر احمد قریشی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن افتخار انور بھی موجود تھے ۔ ترجمان پنجاب پولیس نے بتایا کہ اجلاس میں آفس سپرنٹنڈنٹ سے اسسٹنٹ ڈائریکٹر اور سینئر سکیل سٹینو گرافرز سے پرائیویٹ سیکرٹری کے عہدوں پر ترقی کے لیے کیسز زیرِ غور آئے ۔