پی جی ایس ایچ ایف :مختلف خدمات کے 90 فیصد اہداف مکمل

پی جی ایس ایچ ایف :مختلف خدمات کے 90 فیصد اہداف مکمل

678کنال سرکاری اراضی کی واگزار ،سرکاری ریکارڈ ایک فاس سسٹم سے منسلک

لاہور (سٹاف رپورٹر سے )پنجاب گورنمنٹ سرونٹس ہاؤسنگ فاؤنڈیشن کی سال 2025 کی کارکردگی ، الاٹمنٹ، ٹرانسفر اور این او سی اہداف 90 فیصد سے زائد مکمل،678  کنال سرکاری اراضی کی واگزار کرائی گئی،سرکاری ریکارڈ ایک فاس سسٹم سے منسلک کیا گیا، سال 2025 کے دوران 250 کے ہدف کے مقابلے میں 219 الاٹمنٹ لیٹرز جاری، 87.6 فیصد کارکردگی رہی، پوسیشن لیٹرز کے اجرا میں 300 کے ہدف کے مقابلے میں 273 لیٹرز جاری،مجموعی کارکردگی91 فیصد، این او سی کے شعبے میں 2,500 کے ہدف کے مقابلے میں 2,259 این او سیز جاری،90.4 فیصد ہدف کی تکمیل ہوئی، ٹرانسفر لیٹرز کے اجرا میں 2,200 کے ہدف کے مقابلے میں 2,064 لیٹرز جاری، 93.8 فیصد کارکردگی ریکارڈ، سیالکوٹ اور جھنگ میں 678 کنال سرکاری زمین واگزار کرائی گئی، 96.9 فیصد ہدف حاصل ہوا، ممبر ڈیٹا اپڈیٹیشن میں 8,000 کے ہدف کے مقابلے میں 10,714 ممبران کا ڈیٹا اپڈیٹ کیا گیا، جو 133.9 فیصد شاندار کارکردگی ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں