کاہنہ سب ڈویژن‘39بجلی چور پکڑے گئے‘ 7گرفتار

 کاہنہ سب ڈویژن‘39بجلی چور پکڑے گئے‘ 7گرفتار

رینجرز ،پولیس، لیسکو کاآپریشن، کنکشنز منقطع ،60 ہزار یونٹس کے بلز چارج

لاہور(اپنے کامرس رپورٹر سے )لیسکو کی کاہنہ سب ڈویژن میں بجلی چوروں کیخلاف گرینڈ آپریشن، 39بجلی چور پکڑے گئے ، 7 موقع سے گرفتار ،تفصیلات کے مطابق ایکسین کوٹ لکھپت امجد ناگرہ نے رینجرز، پولیس اور لیسکو ٹیم کے ہمراہ کارروائی کے دوران 39 مقامات سے بجلی چوری پکڑی ۔ ایلیٹ ٹاؤن میں 9 غیر قانونی ایل ٹی سپین ختم کرکے بجلی چوری میں ملوث 39کنکشنز منقطع کرکے 60ہزار یونٹس کے ڈیٹیکشن بلز چارج کئے گئے ۔ایکسین کوٹ لکھپت امجد ناگرہ کا کہنا ہے کہ بجلی چوری میں ملوث 7 افراد موقع پر گرفتار کرلئے گئے ، مزید قانونی کارروائی جاری ہے ۔ لیسکو چیف انجینئر رمضان بٹ نے رینجرز اور پنجاب پولیس کے تعاون کو سراہااور کہاکہ لیسکو ریجن میں بجلی چوروں کیخلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں