سانگلہ، قصور:ٹریفک حادثات خاتون جاں بحق،7افراد زخمی

سانگلہ، قصور:ٹریفک حادثات   خاتون جاں بحق،7افراد زخمی

سانگلاہل، قصور(تحصیل رپورٹر، نمائندہ دنیا)سانگلہ ہل اور قصور میں دو ٹریفک حادثات میں خاتون جاں بحق،7افراد زخمی ہوگئے ۔۔۔۔

 بھلیر روڈ پر تھانہ سٹی کے سامنے ایک خاتون ڈمپر کے نیچے آکر دم توڑ گئی ۔ خاتون چینوٹ سے مہمان آئی ہوئی تھی۔پولیس نے ڈمپر اور اس کے ڈرائیور کو قابو کر کے تفتیش شروع کردی۔ادھر قصور میں فیروزپور روڈ پرسٹیل ملز کے قریب بس ، کار اور موٹرسائیکل میں تصادم، 7افراد زخمی ہوگئے ، جن میں 26 سالہ حزین،9 سالہ عتیب ، 45 سالہ فریاد، کاشف ، 27سالہ محمد اسحاق اور محمد زاہدشامل ہیں جنہیں بابابلھے شاہ ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور منتقل کردیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں