20سکولزمیں جدیدارلی چائلڈ ایجوکیشن رومز بنانے کا فیصلہ

20سکولزمیں جدیدارلی چائلڈ  ایجوکیشن رومز بنانے کا فیصلہ

لاہور(خبر نگار)لاہور کے 20ہائی سکولوں میں کروڑوں روپے کی لاگت سے سٹیٹ آف دی آرٹ ارلی چائلڈ ایجوکیشن رومز بنانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔۔۔

گورنمنٹ پرائمری سکول آرائیاں، گورنمنٹ گرلز سکول نزولی بازار مزنگ ،گورنمنٹ گرلز سکول پیکیجز کالونی والٹن،گورنمنٹ اپواکینال بینک والٹن ،گورنمنٹ گرلز سکول انارکلی، گرومانگٹ روڈ،ریلوے کالونی والٹن ،ٹھوکر نیازبیگ ،گورنمنٹ سلامت پورہ شالیمار ٹائون ،پرائمری سکول ریٹی گن روڈ ،نشترکالونی ،گورنمنٹ سکول دیوسماج روڈ کرشن نگر،امیرپور رائیونڈ،اقبال پارک اور مستی گیٹ کے سکولوں میں رومز کی اپ گریڈیشن کی جائیگی ۔ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے مذکورہ سکولوں کو فنڈز ٹرانسفر کرنے کیلئے اکاونٹس کی تفصیلات طلب کر لی ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں