شاہدرہ :انڈسٹری میں بجلی چوری پکڑی گئی

شاہدرہ :انڈسٹری میں  بجلی چوری پکڑی گئی

لاہور (اپنے کامرس رپورٹر سے ) لیسکو ناردرن سرکل کی بجلی چوری کے خلاف کارروائی شاہدرہ کے علاقے لطیف پارک میں ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری کرنے والی انڈسٹری پکڑی گئی۔

 کارروائی کے وقت 12 کلوواٹ لوڈ پر مولڈنگ مشین چلتی ہوئی پائی گئی، لیسکو کے کنکشن منقطع کرکے میٹر قبضہ میں لے لیے ، بجلی چوری میں استعمال ہونے والی فور کور کیبل موقع سے اتار لی گئی ،بجلی چوروں کے خلاف مقدمہ درج کرا کر ڈیٹیکشن بل چارج کیا جارہا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں