گھر کی چھت پر سکریپ میں آتشزدگی
لاہور (کرائم رپورٹر) ملتان روڈسبزی منڈی سٹاپ کے قریب ایک گھر کی چھت پر رکھے سکریپ میں آگ بھڑک اٹھی۔
ریسکیو اور فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کا عمل مکمل کیا۔ریسکیو حکام کے مطابق بروقت کارروائی کے باعث آگ پھیلنے سے روک لی گئی اور کوئی جانی نقصان رپورٹ نہیں ہوا۔