لہسن 600 ‘ادرک 400 روپے کلو فروخت، پھل بھی مہنگے
سیب کالاکولو 550، امرود 300، خربوزہ 450،چکن 453روپے کلو
لاہور (کامرس رپورٹر سے )برائلر 453 روپے کلو پر ا ٓگیا ہے ، سیب کالاکولوکے سرکاری نرخ 420 جبکہ مارکیٹ میں 550روپے کلو تک فروخت ہو رہے ،سیب کالا کولو میدانی کا سرکاری نرخ 275 روپے کلو مقرر ہے ، تاہم مارکیٹ میں 350 روپے کلو تک ہے ، کیلا درجہ اول کا نرخ دس روپے اضافے سے 240 روپے درجن مقرر کیا گیا لیکن مارکیٹ میں 300 سے 350 روپے فی درجن ہیں،امرود 145 کی بجائے 250 سے 300،خربوزہ سپیشل 240 کی بجائے 450 روپے فی کلو ہیں،سبزیوں میں پیاز کا سرکاری ریٹ 50 جبکہ مارکیٹ میں 70 روپے کلو تک ہے ،ٹماٹر 45 کی بجائے 70 سے 80 روپے کلو ہے ، لہسن 530 کی بجائے 600 اور ادرک 285 کی بجائے 400روپے کلو فروخت ہو رہے ،عوام کہتے ہیں کہ ریٹ لسٹ جاری کرنے کا انتظامیہ صرف تکلف ہی کرتی ہے ہر جگہ سبزی پھل کے ریٹ مختلف ہیں،برائلر گوشت نرخ میں آٹھ روپے فی کلو کمی کی گئی ہے جس سے برائلر گوشت نرخ 453 روپے فی کلو مقرر ہوا ہے جبکہ پرچون میں زندہ برائلر ریٹ 313 روپے فی کلو ہے ،فارمی انڈوں کا نرخ بدستور 236 روپے فی درجن ہے ۔