جداگانہ الیکشن :رکن اسمبلی امجد علی جاوید سے مختلف مسیحی رہنماؤں کی ملاقات
لاہور(سیاسی نمائندہ)پنجاب اسمبلی میں جداگانہ طرزِ انتخابات سے متعلق قرارداد جمع کرانے پر مسیحی برادری کے رکن اسمبلی امجد علی جاوید سے مختلف مسیحی رہنماؤں نے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران مسیحی برادری کیلئے جداگانہ طرزِ انتخابات کے حوالے سے تفصیلی مشاورت کی گئی اور متعدد تجاویز مرتب کی گئیں۔