پنجاب یونیورسٹی :شجرکاری مہم بارے تقریب ، آگاہی واک

پنجاب یونیورسٹی :شجرکاری مہم  بارے تقریب ، آگاہی واک

لاہور(خبر نگار)وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر محمد علی نے کہا ہے کہ درخت انسانی زندگی کے لیے نہایت اہم ہیں اور ان کے بغیر دنیا کا نظام نہیں چل سکتا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے پنجاب یونیورسٹی کے زیر اہتمام محکمہ جنگلات کے اشتراک سے شجرکاری مہم کے سلسلے میں منعقدہ تقریب و آگاہی واک سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں رجسٹرار ڈاکٹر احمد اسلام، ڈی جی پروفیسر ڈاکٹر ریحان صادق شیخ، اقامتی آفیسر دوئم پروفیسرڈاکٹرعبدالماجد خان، چیف کنزرویٹر فاریسٹ شیخ ثاقب محمود، صدر اکیڈمک سٹاف ایسوسی ایشن پروفیسر ڈاکٹر امجد عباس خان مگسی،فیکلٹی ممبران، محکمہ جنگلات کے افسران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں