غازی آباد :11 لاکھ کے ڈاکے کی15 پر کال کا ڈراپ سین

غازی آباد :11 لاکھ کے ڈاکے کی15 پر کال کا ڈراپ سین

محمد حسین کی فیکٹری کا ملازم فہد واردات کا ماسٹر مائنڈ نکلا، گرفتار کر لیا گیا

 لاہور(کرائم رپورٹر )غازی آباد کے علاقہ میں 11 لاکھ کے ڈاکے کی15 پر کال کا ڈراپ سین، کالر کا سیلز مین ہی ڈکیتی کا ماسٹر مائنڈ نکلا ،پولیس نے ملزم فہد عارف کو گرفتارکرکے رقم برآمد کر لی۔ایس پی کینٹ اختر نواز کے مطابق ملزم فہد نے 11 لاکھ 22 ہزار رقم خورد برد کرنے کیلئے ڈکیتی کا جھوٹا ڈرامہ رچایا، محمد حسین کی پلائی ووڈ کی فیکٹری میں ملزم فہد بطور سیلز مین کام کر رہا تھااور سیل کی ساری رقم اس کے پاس تھی،رقم ہڑپ کرنے کیلئے اس نے رابری کا ڈرامہ رچایاتاہم پولیس کی تحقیقات میں ملزم نے سچ اُگل دیا، رابری کی جھوٹی کال کرنے پر ملزم فہد عارف کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیاہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں