ن لیگ ،پیپلز پارٹی مہنگائی بیروزگاری کی ذمہ دار:معراج خالد

 ن لیگ ،پیپلز پارٹی مہنگائی بیروزگاری کی ذمہ دار:معراج خالد

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر چودھری معراج خالد گجر نے کہا ہے کہ ن لیگ اورپیپلز پارٹی موجودہ مہنگائی، بے روزگاری اور معیشت کی تباہی میں برابر کی ذمہ دار ہیں۔

احتساب کا نظام ناکارہ ہوچکا، ہر طاقتور اور وی آئی پی اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے ۔ انصاف کی بالادستی سے ہی ایک پر امن اور سود مند معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے جس کیلئے تحریک انصاف جدوجہد کررہی ہے۔ عالمی قرضوں کی ادائیگی کا سارابوجھ عوام برداشت کررہے ہیں، حکومت غریب عوام کاخون نچوڑنے کی بجائے اپنے اخراجات میں کمی اور سرکاری اشرافیہ کی مفت خوری کے خاتمہ پر توجہ دے ، حکمران طبقات مراعات، پروٹوکول کے اخراجات کو قابو میں لائیں تاکہ عام آدمی پر پڑنے والے مہنگائی کے بوجھ میں کمی آسکے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگوکے دوران کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں